سِکس ہیلتھ کلب ممبر بنیں

آج اکیسویں صدی میں جتنی سہولیات ہمیں میسر ہیں ۔۔ایک منٹ کے لیے آنکھیں بند کریں اور سوچیں کیا ہمارے آباؤ اجداد کے پاس تھیں ؟

میرا یقین ہے آپ کہیں گے ہر گز نہیں ۔

میرا دوسرا سوال ہے” اتنی آسانیوں اور آسائشوں کے باوجود بھی ہم  خوش اور مطمئن نہیں ۔کیوں ؟

جواب سادہ سا ہے اگر سمجھ میں آ جائے تو عمل ضرور کرلیں۔

ہماری زندگی کے 6 پہلو بڑے اہم ہیں ہماری ترقی کا انحصار انہی 6 ہیلتھ کیئر کا نتیجہ ہوتی ہے ۔ لیکن وقت کی تیزی ، مجبوریوں کا جنجال، ذمہ داریوں کی بیڑیاں اور زیادہ دولت کی ہوس کی وجہ سے زیادہ تر ہیلتھ کمزور رہ جاتی ہیں جس کی وجہ سے حقیقی خوشی، سکون، اطمینان اور ترقی سے ہم کوسوں دور چلے جاتے ہیں۔ 6 ہیلتھ کونسی ہیں جاننے کے لیے

1۔1. ذہنی صحت کی بدولت ہم ذہنی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھا کر ہی ترقی کرتے ہیں لیکن سٹریس ،پریشانی اور خود پر کنٹرول نا ہونے جیسے مسائل ہمیں مسل کر رکھ دیتے ہیں۔ سر لوگ ذہنی مریضوں سے پیار نہیں کرتے صرف ترس کھاتے ہیں۔ بڑھتے ہوئے پرسنل، پروفیشنل ، فنانشل اور سوشل پریشر ذہنی صحت کو بہت متاثر کر رہا ہے اور معاشرہ

تیزی سے ذہنی مسائل کا شکار ہو کر سکون و آرام سے دور ہو رہا

۔2. ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت ہماری زندگی کو چار چاند لگاتی ہے ۔ لیکن ہم جاب اور بزنس کے چکر میں جسمانی اور ذہنی صحت کو فوکس نہیں کر پاتے۔ انسان کا مسئلہ یہ ہے کہ

” عمر کے ابتدائی حصہ میں دولتِ کمانے کے چکر میں صحت خراب کرتے ہیں پھر عمر کے آخری حصہ میں صحت بچانے کے لیے دولت خراب کرتے ہیں "

3۔3. انسان آپس جذبات کے بندھن میں بندھے ہوتے ہیں ۔ آپکے جذبات بہت ہی پاور فل ہوتے ہیں یہ آپکو بنا بھی سکتے ہیں اور برباد بھی کر سکتے ہیں۔ انسان ساری زندگی اپنے پیاروں کے لیے کام کرتا ہے اور آخر میں پیارے یہ کہ کر ساری محنت پر پانی پھیر دیتے ہیں ” کیا کیا ہے ہمارے لیے تو نے بڈھے/بڈھی؟ تب تک چڑیاں کھیت چگ چکی ہوتی ہیں اور سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچتا۔ رشتوں اور جذبات کو مینج کرنا ایک فن ہے۔ اور ہم اسے سیکھنے اور سمجھنے میں کبھی وقت ہی نہیں نکالتے۔ تو نتیجہ زندگی بھر کی محنت اور کمائی کی تباہی کی صورت نکلتا ہے۔

4۔ 4. انسان معاشرتی حیوان ہے۔ یہ اکیلا نا رہ سکتا ہے اور نا ہی ترقی، خوشی اور سکون ممکن ہے۔ اس لیے ساتھی انسانوں ، جاب پلیس ، بزنس پلیس اور گلی محلے میں نیٹ ورکنگ کرنی ہی پڑتی ہے ۔ ترقی ، کامیابی اور خوشحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس طرح لوگوں سے کنیکشن بناتے ہیں ۔ عموماً انسان ساری زندگی رشتے بناتا ہے لیکن ضرورت کے وقت پتا چلتا ہے کہ وہ اکیلا ہی ہے۔ پتا یہ چلتا ہے کہ

” یہ جو میرے آس پاس کے لوگ تھے

سارے کے سارے روگ تھے”

بہت تکلیف ہوتی ہے انسان سے سہا نہیں جاتا یہ دکھ لیکن یہ سب اسکا اپنا کیا دھرتا ہوتا ہے ۔ کیونکہ رشتے بنانے میں سوشل انٹیلیجنس سے کام نہیں لیا ۔

5۔5. دولت انسان کی مجبوری اور ضرورت ہے ۔ انسانوں کے دو طرفہ مسائل ہیں ایک طبقہ جس پاس دولت نہیں وہ پریشان ہے اور یہ پریشانی جائز بھی ہے ۔ ایک دوسرا طبقہ جس کے پاس دولت کی بھی فراوانی ہے لیکن صحت ، رشتے اور سکون نہیں ۔

سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہے ؟ دولت کو تو انکے مسائل حل کرنے چاہیے ۔

سر دولت خود کچھ بھی نہیں اس کو استعمال کرنے کا فن اسے سب کچھ بناتا ہے ۔ آپ نے دیکھا ہو گا لوگ دولت کے باوجود غریب لگتے ہیں ۔ کیوں ؟ اس لیے کہ وہ اس کو درست طریقے سے استعمال کرکے فائدہ ہی نہیں اٹھا پائے ۔ دولت کے ہونے سے زیادہ فنانشل وزڈم ضروری ہے ۔

6۔6. اکثر ایسا بھی دیکھنے کو ملتا ہے کہ انسان کے پاس صحت ،رشتے اور دولت سمیت سب کچھ ہے لیکن دلی سکون نہیں۔ جی ہاں ایسا بھی ہوتا ہے ۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ہم روحانی طور پر ترقی نہیں کر پاتے۔ ہم تو ترقی کر جاتے لیکن دل زنگ آلود ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے سکون اور چین نصیب نہیں ہوتا ۔

قصہ مختصر انسان کی ترقی ، خوشحالی ،سکون اور کامیابی ان 6 ہیلتھ کیئر پر منحصر ہے ۔ اس وقت 8 ارب سے زائد لوگ اسی وجہ سے پریشان ہیں کیوں کہ وہ کسی نا کسی ہیلتھ میں کمزور ہیں کیونکہ توجہ نہیں دے پائے ۔ جس نے 6 ہیلتھ پر جتنا زیادہ کام کر رکھا ہے وہ اتنا ہی زیادہ کامیاب ، خوشحال ، پر سکون ، مطمئن  ،دولت مند اور ترقی یافتہ ہے۔

زیادہ تر لوگوں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے۔ آپ کو علم ہو چکا ہے اور آپکے پاس وقت بھی ہے۔ یقین کیجیے انسان اپنی ذات کے سوا جو پیسہ بھی لگاتا ہے وہ خرچ ہے۔ لیکن جو پیسہ وہ خالص اپنی ذات پر لگاتا ہے وہ اسکی اصل انویسٹمنٹ ہے۔ اور انویسٹمنٹ سے ہمیشہ فائیدہ ہوتا ہے ۔

آپ 6 ہیلتھ پر خود سے کام کر سکیں تو آج سے ہی بسم اللہ کریں ۔

اگر آپ کو ایک کوچ اور کمیونٹی کی ضرورت ہے جو آپ کو مسلسل لرننگ پر لگائے رکھیں تو ہمارا 6 ہیلتھ کلب جوائن کریں ۔ میرا دعویٰ ہے آپکی زندگی میں 360 ڈگری تبدیلی آئے گی ۔ آج ہی رابطہ کریں اور رجسٹریشن کروائیے

for registeration please contact: 03064251172

Leave a Comment