میرا ماننا ہے ” اگر آپ دولت مند بننے کے لیے پلاننگ نہیں کر رہے ہو تو آپ غریب اور کنگال ہونے کی ۔۔۔تیاری کر رہے ہو
بجٹ آپکی فنانشل پلاننگ اور فنانشل ڈسپلن ہے۔ میں نے اب تک جتنے بھی سیلف میڈ بیلینئرز کو پڑھا ہے ، بکس پڑھی ہیں کیس سٹڈیز ریکارڈ کی ہیں سب نے بجٹنگ کو دولت مند بننے کے لیے لازمی قرار دیا ہے ۔ آپ کو بجٹ بنانے کے 7 فوری فائدے حاصل ہوں گے ۔
۔ خرچ کرنے کی عادات
فنانشل ریسرچ کے مطابق کنگال ہونے والوں کی بڑی تعداد ان لوگوں کی ہوتی ہے جو خرچ کرنے کی غلط
عادات کے شکار ہوتے ہیں ۔ بجٹ آپکی خرچ کرنے کی عادات کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے
۔ بچت اور انویسٹمنٹ
تقریباً 84 فیصد لوگ ساری زندگی کمائی کرنے کے باوجود بچت نہیں کر پاتے ۔ جو بچت نہیں کر پارہے وہ انویسٹمنٹ کا سوچ بھی کیسے سکتے ہیں ۔ بجٹ سے آپ بچت کرکے انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں ۔۔ بچت اور انویسٹمنٹ
۔ ایمرجنسی کی تیاری اور قرض سے نجات
زندگی میں 1 چیز تو سب مانتے ہیں کہ کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ بجٹ نا بنانے والوں کو جب کسی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ ہمیشہ ادھار لیتے ہیں اور یوں قرض انکی کمر توڑ کر رکھ دیتا ہے ۔ بجٹ وا حد حل ہے جو آپ کو ایمرجنسی کے لیے تیار کرتا ہے اور قرض سے جان چھڑا سکتا ہے
۔ ریٹائرمنٹ کی تیاری
یہ ہماری بڑی غلط فہمی ہے کہ لوگ صرف جاب سے ریٹائر ہوتے ہیں ۔ بطور بزنس کوچ میں سب کو کہتا ہوں ہم سب نے ریٹائر ہونا ہے اور ہونا چاہیے ۔ بجٹ آپکی ریٹائرمنٹ میں مددگار ثابت ہوتا ہے.
۔ فنانشل گولز اچیو کرنا
جس انسان کا مقصد ہی نہیں وہ کبھی کسی مطلوبہ منزل تک نہیں پہنچ پاتا۔ آپ کتنی دولت ہیں کیوں نا کما لیں اگر آپ نے کوئی مقصد ہی نہیں بنایا تو آپ ساری دولت ضائع کر لیں گے۔ بجٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کسی مالی مقصد کے حصول کے لیے کوشش میں ہیں اور یہ مقصد آپ حاصل بھی
کر لیں گے۔
۔ بجٹ آپکا ذہن کھول دیتا ہے
ہم جب تک کسی چیز پر غور نہیں کرتے ہمیں اسکی اہمیت اور اس میں موجود پوٹینشل کا اندازہ ہی نہیں ہوتا ۔ بجٹ آپکی موجودہ انکم میں سے ہی آپکو خوشحالی کا موقع فراہم کر سکتا ہے اور سوچیں مستقبل میں کتنے فائدے ہو سکتے ہیں ۔
۔ سٹریس فری لائف
رشتوں کی وجہ سے ملنے والے سٹریس کے بعد سب سے بڑا سٹریس فنانشل مینجمنٹ کا سٹریس ہوتا ہے ۔ بجٹ آپکو اس سٹریس سے نجات دلا سکتا ہے ۔
سب سے بڑی الجھن اور سب سے بڑا سوال یہ ہی ہے کہ بجٹ بنایا کیسے جائے
ہمارے کوچنگ سیشنز میں بھی لوگ بتاتے ہیں کہ ہم نے اپنے طور پر کئی بار بجٹ بنایا لیکن فائیدہ نہیں ہوا ۔ اب ہم تھک گئے ہیں ۔
مسئلہ یہ ہے کہ درست طریقے سے بجٹ بنانا نہیں آتا ۔
اگر آپ واقعی ہی بجٹ بنانا سیکھنا چاہتے ہیں اور اپنی دولت کو ضائع ہونے سے بچا کر انویسٹمنٹ بھی کرنا چاہتے ہیں تو
آج ہی ہمارے کورس” بجٹ کیسے بنائیں ؟ کے لیے رجسٹریشن کروائیے
Whatsapp 03064251172