انسان کی طرح کاروبار بھی موڈی ہوتا چلا جا رہا ہے۔ ویسے تو انسان اور کاروبارایک جیسے ہی حساس ہیں۔ انسان کو توجہ نا ملے تو روٹھ جاتا ہے اور بزنس کو توجہ نا ملے تو ڈوب جاتا ہے۔ اسی لیے وقت کے بدلتے تقاضوں کو سمجھنا جہاں ضروری ہے وہیں نئے مواقع کو سمجھنا اور ان سے فائدہ اٹھانا اتنا ہی ضروری ہے۔ اگر آپ بزنس میں دلچسپی رکھتے ہیں تو مستقبل کے 3 ابھرتے بزنس ملاحظہ کریں۔
عمر رسیدہ آبادی اور صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات
دنیا کی آبادی تیزی سے بوڑھی ہو رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ سینئر کیئر سروسز کی زیادہ ضرورت ہے۔ امریکہ میں 85 اور اس سے زیادہ کی آبادی 2020 اور 2060 کے درمیان 6.7 ملین سے 19 ملین تک تین گنا ہونے کا امکان ہے۔ یہ تبدیلی صحت کی دیکھ بھال، گھریلو نگہداشت اور اسی طرح کے شعبوں میں کاروباری مواقع پیدا کرنے کا نا صرف اشارہ دے رہی ہے بلکہ دعوت عام دے رہی ہے کہ اپنے گھوڑے صحت اور کئیر کے میدان بزنس میں دوڑانے کے لیے تیار رہیں ۔ اور اگر ابھی فرصت ہے تو دوڑ کے میدان میں سوار اول کے طور پر کود پڑیں اور بزنس شروع کر دیں۔
گھر سے کام کرنے کا رجحان
کمپنیاں اور بزنس جگہ کی کمی ، ورکرز کے ورکنگ کنڈیشن اخراجات کو کم کرنے کے لیے ورچوئل کام کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس سے کام کرنے اور کروانے والے دونوں سکھی اور مطمئن محسوس کرتے ہیں۔ اگر چہ اس میں بہت سے قباحتیں ہیں لیکن سر دست اس میں فائدے بھی بھی بہت زیادہ ہیں۔ جہاں ایمپلائر پر ورکرز کے اخراجات اور ورک سپیس کا بوجھ نہیں پڑتا وہاں یہ آن لائن سسٹم ورکرز کو ایک سے زیادہ کام کرنے کی آزادی بھی دیتا ہے۔ آپکے پاس اچھی سروس یا پروڈکٹ کا کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے۔ بس پھر سمجھیں آپکی لاٹری نکل آئی۔
ماحول دوست مصنوعات اور کوالٹی
آلودگی کی مختلف اقسام کی وجہ سے دنیا میں ماحول دوست پراڈکٹس کی مانگ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ اور یہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید شدت اختیار کرے گی۔ اسکی بہترین مثال سولر پینلز کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔ ماحول دوست پروڈکٹس کے ساتھ ساتھ پائیداری اور کوالٹی بھی درجہ اول کی ترجیحات میں شامل ہو رہی ہے۔ اس لیے جدید بزنس ٹرینڈز میں یہ 3 ٹرینڈز بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
آپ کوئی بزنس کر رہے ہیں، بزنس شروع کرنا کا سوچ رہے ہیں یا پھر جاب چھوڑ کر بزنس میں آنے کا ارادہ ہے تو ان 3 ایریاز میں سیکھیں اور قدم رکھ دیں۔ آنے والے وقت میں آپ بزنس لیڈر ہوں گے۔