مڈل کلاس  کی مالی مشکلات کی بڑی وجہ

مڈل کلاس معاشی چکی میں ایسی پسی ہے کہ بس سفید پوشی  کا بھرم قائم رکھنے کے لیے دن اور رات ایک کیے ہوئی ہیں۔ ایسا نا صرف پاکستان میں ہے بلکہ پوری دنیا میں ایسے مسائل ہیں یہ الگ بات ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں یہ مسائل زیادہ خطرناک شکل اختیار کر چکے ہیں۔ پاکستان میں تقریبا 80 فیصد لوگ ایسے ہیں اگر ان کو 1 لاکھ روپے ایمرجنسی ضرورت پڑ جائے تو انکو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں اور انکو یہ رقم آخر کار ادھار ہی لینا پڑتی ہے۔ اور یہ بڑی تشویشناک صورتحال ہے۔

سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ عام سا شخص بھی سادہ سا جواب دے دے گا کہ ” انکم بہت کم ہے ۔ وسائل بہت کم ہیں اور مسائل بہت زیادہ ہیں۔”  اگر مجھ سے پوچھیں تو یہ صرف ایک بہانہ ہے جو کہ شائد تھوڑا تلخ لگے ۔ چونکہ بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔  اصل وجہ ہماری خرچ کرنے کی غلط عادات ہیں۔  آپ 100 لوگوں سے سوال کریں کہ اس ہفتہ کا تمام خرچ ریکارڈ دکھادیں۔ آپکو زیادہ سے زیادہ 5 سے 10 لوگ ملیں گے۔ ہو سکتا ہے آپ کے پاس اپنا ہی کوئی ریکارڈ نا ہو۔ 

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری پاکٹس میں ایسے سوراخ بھی ہوتے ہیں جو بالکل نظر نہیں آتے لیکن سب سے زیادہ پیسہ ان سے لیک ہو رہا ہوتا ہے اور ہم بے خبر رہتے ہیں یہاں تک کہ ایمر جنسی آتی ہے تو جیب خالی اور ہم دوسروں کا منہ تک رہے ہوتے ہیں۔

Improve investment decisions with swift wealth ai structured analytical guidance frameworks.ایسی صورتحال  ان لوگوں کے ساتھ زیادہ پیش آتی ہے

  • جو اپنی انکم سے زیادہ خرچ کرتے ہیں
  • جو اپنے اخراجات کو کنٹرول نہیں کرتے
  • ۔جو بجٹ نہیں بناتے یا بنانا ضروری نہیں سمجھتے۔
  • دکھاوے کے لیے فضول خرچے کرنے والے
  • اپنی انکم میں اضافہ نا کرنے والے

اگر آپ بھی ان میں سے  کوئی ایک ہیں تو آج سے ہی اپنی اس خامی پر قابو پائیں اور مالی بے فکری ( فنانشل فریڈم ) کی طرف اپنا قدم بڑھائیں۔ یہ چھوٹے چھوٹے اقدام آپکے مالی مسائل کو مالی وسائل میں بدل دیں گے۔ یقین رکھیں چھوٹے چھوٹے کام آپکی زندگی میں بڑا فرق ڈال سکتے ہیں۔  اگر آپ کو منی مینیجمینٹ میں مسائل در پیش ہیں۔ تو آپ ہمارا منی مینیجمینٹ کورس لے سکتے ہیں۔ رابطہ کے لیے 03064251172

Leave a Comment