جب ٹیم کام کرتی ہے تو ہی آپکے خواب حقیقت میں بدلتے ہیں۔ یہ بزنس سکیلنگ کی روح ہے۔ وارن بفے کہتے ہیں میں نے 10 طریقوں سے اپنی برک شائر ہاتھاوے ٹیمز کے دل جیتے۔ اگر آپ بھی اپنے بزنس میں ٹیم کی وجہ سے پریشان ہیں چاہے پرفامنس ہو، آپکے ساتھ وفاداری یا پھر ٹیم ورک کے مسائل ہوں یہ 10 سنہری اصول آپ کو بہت ٹیم بہتر کرنے میں بہت مدد دے سکتے ہیں۔
- دوسروں کو اہمیت دیں
سر/میم جتنے آپ اہم ہیں یقین کریں دوسرے لوگ چاہے وہ جونئیر ہوں یا سئنئیر وہ آپ سے بھی زیادہ اہم ہیں ۔ اس لیے اہم بننے سے پہلے آپکو اہمیت دینی پڑے گی۔ اس سے پہلا فائدہ آپکو ہوگا کہ آپکی عزت آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگے گی۔ دوسرا فائدہ آپکے بزنس کو ہو گا اور تیسرا فائدہ آپکی ٹیم کو ہوگا۔ قصہ مختصر سب فائدہ آپکو ہی ہونے والا ہے۔
High-frequency style trading read more powered by advanced AI.
- ایماندری اور شفافیت سے کام لیں
فطرت صاف اور شفاف ہے جو بھی اسے فاؤل گیم کھیلتا ہے وہ اسے گندا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور تھامس ہارڈی کہتے ہیں” فطرت پھر اسے سزا دیتی ہے” اسکی بے شمار زندہ مثالیں تاریخ انسانی میں ہمارے لیے سبق کے طور پر موجود ہیں۔ آپ کو ایمندار اور شفاف ٹیم بنانے کے لیے پہلے خود ایمانداری اورشفافیت کا ماڈل بننا پرے گا۔ آپ بن جائیں ٹیم خود ایماندار اور شفافیت کو اپنا لے گی۔
- عاجز اور آسانی سے دستیاب ہوں
تحقیق کے مطابق 84 فیصد کمپنیاں اور بزنس کو کمیونیکیشن گیپ کی وجہ سے ہر سال اربوں ڈالرز کا نقصان ہوتاہے۔ اگر یہ گیپ لیڈرشپ اور ورکرز کے درمیان ہو تو یہ بڑی تباہی کی وجہ بن سکتا ہے۔ کامیاب لیڈرز اور بزنس میں عاجزی اختیار کرتے ہی اور اپنی ٹیمز کے لیے آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔ اس طرح نا صرف بزنس میں فائدہ ہوتا بلکہ باس اور ورکرز کے تعلقات بھی بہتر ہوتے ہیں۔
- دوسروں کو شاباش دیں
ہر انسان کام کے بدلے میں تعریف چاہتا ہے۔ اسے انسان کی کمزوری کی بجائے اگر ہم مثبت طور پر فطرت کہ لیں تو زیادہ اچھا ہوگا۔ ہم چونکہ اس کا ئنات کا جز ہیں تو کائنات کی ہر چیز تعریف اور شاباشی چاہتی ہے۔ آپ درخت ہی کی مثال لیں۔ درخت ہمیں سایہ اور پھل دیں اور بدلے میں ہم انکو نا پانی مہیا کریں اور نا ہی مناسب دیکھ بھال تو درخت بھی ہم سے ناراض ہو جاتے ہیں۔ آج آپ ہمارے حالات دیکھ لیں۔ سبزہ اور ہریالی ہم سے روٹھتے جارہے ہیں۔ واپس موضوع کی طرف آتے ہیں تو آپکو اپنی ٹیم کو ہر اچھے کا م کا کریڈٹ دینا ہے اور ہر نقصان کے اپنے ذمہ لے لیں میں آپکو یقین دلاتا ہوں آئندہ آپکا نقصان اس جگہ سے نہیں ہو گا۔
- سیکھیں اور مسلسل سیکھتے رہیں
بحثیت مسلمان ہمیں حکم ملا ہے کہ "گود سے شروع کریں اور قبر تک سیکھنے کی کوشش جاری رکھیں۔ ” سر/ میم بزنس میں تو سیکھے بغیر کبھی کامیابی کا تصور بھی نا کریں۔ میں وضاحت کردوں کہ میں پڑھنے کی بات نہیں کر رہا بلکہ سیکھنے کی بات کر رہا ہوں اور سیکھ ایک ان پڑھ انگوٹھا چھاپ بھی سکتا ہے اور نا سیکھے تو چاہے ایک پی ایچ ڈی نا سیکھے۔ شیطان کی مثال آپ کے سامنے ہے علم کی کمی نہیں تھی لیکن افسوس سیکھ نہیں سکا کا مالک کے ساتھ کیسے بات کرنی ہے اور کیسے اپنے آپکو اور بہتر کرنا ہے۔ اس لیے سیکھنا جاری رکھیں۔ میں آپکو گارنٹی دیتا ہوں کامیابی آپکا مقدر ٹھرے گی۔
- موثر کمیونیکیشن کریں
ابلاغ کی طاقت اللہ کریم کا ہم انسانوں پر سب مخلوقات میں سے سب سے بڑا احسان ہے۔ مالک کائنات کی نعمتوں کو تو ہم شمار کرنے کے قابل ہی نہیں جس نعمت کو دیکھو ہر نعمت پر سر بسجود ہونے کو دل کرتا ہے۔ ان میں سے بات چیت کی صلاحیت اللہ کریم کی بڑی نعمت ہے۔ لیکن اصل کمال اس سے مناسب فائدہ اٹھانا ہے۔ آپ جب بھی اپنی ٹیم سے گفتگو کریں بالکل صاف اور سیدھی گفتگو کریں۔ کبھی ڈھکی چھپی بات نا کریں یہ آپکی شخصیت کا رعب ختم کتر دیتی ہے اور پھر آپکی ٹیم آپکی باتوں کا اثر نہیں لیتے۔ مختصر لیکن صاف اور معنی خیز گفتگو کریں۔
- صبر سے کام لیں
صبر پر اجر کا وعدہ ہے۔ یہ قانون قدرت ہے جو بھی صبر کرے گا قدرت اسے نواز دے گی۔ بزنس مین یا مالک جیسے ہی بے صبرہ ہو گا کام دھبڑ دھوس ہو جائے گا۔ آپ دیکھیں جس نے بھی شارٹ کٹ کھیل کر کامیاب ہونے کی کوشش کی اسے پھر وقت نے ڈیپ کٹ( گہرے زخم) دئیے۔ بزنس میں لمبی پلاننگ کریں اور صبر سے کام لیں۔ لمبے وقت کے لیے ٹیم کو ساتھ رکھیں اور اپنے آپ کو جلد بازی سے روکیں آپ کے ورکرز بھی بار بار آپکو چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ آپ تجربہ کرلیں ۔ جن مالکوں کو ورکرز چھوڑ جاتے ہیں۔ وہ صبر سے کام نہیں لیتے ہوں گے۔ میں نے کل ہی سنا ایک مزدور نے مالک کا ناصرف گریبان پکڑا بلکہ سر پھاڑ دیا۔ پتا چلا مالک نے مزدور کو گالی دی تھی۔ سر اللہ نے آپ کو بڑے عہدے پر فائز کیا ہے چھوٹی حرکتیں آپ کو زیب نہیں دیتی۔
- بڑے دل کے مالک بنیں
اللہ کسی کو بھی دولت، شہرت ، عزت، مال، صحت یا مقام دے کر بڑا ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں لیکن زیادہ تر اس متحان میں نیگیٹو مارکس کے ساتھ فیل ہو جاتے ہیں۔ انسان کو جیسے ہی مقام ملتا ہے وہ بدلتا نہیں بلکہ اسکا اصل ظاہر ہو جاتا ہے۔ اس لیے آپ کو اللہ نے دولت اور بزنس کا علم دیا ہے اسے اپنے ورکرز میں بانٹیں ۔ میری بات پلے باندھ لیں جو چیز بانٹیں وہ ہی بڑھتی چلی جائے گی۔ میں نے ذاتی طور پر تجربہ کر دیکھا ہے آپ بھی آزما دیکھیں مجھے سچا پائیں گے۔
- مثبت سوچیں پر امید رہیں
نا امیدی گنا ہے۔ اور نا امید بد نصیب ہی رہتا ہے۔ آپکو صحت ملی ہے، بزنس چھوٹا یا بڑا ہے، عزت ملی ہے، ورکرز ہیں، بینک بیلنس بھی ہے دنیا میں خالی ہاتھ آئے تھے آج کتنا کچھ ہے۔ مثبت سوچیں پر امید رہیں اور اللہ کا شکر کریں۔ اپنی ٹیم کا شکری ادا کریں۔ حدیث نبوی ﷺ کا مفہوم ہے” جو انسانوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ رب کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔
- رول ماڈل بنیں
بزنس کوچنگ اور ٹریننگ کے دوران میں بزنس مین اور کمنیز کے مالکان کو کہتا ہوں” جو ٹیم کو بنانا چاہتے ہیں پہلے خود کو بنائیں”۔ فرض کریں آپ ٹیم کو وقت کا پابند بنان چاہتے ہیں تو پہلے خود وقت کی پابندی کریں۔ ٹیم کو محنتی بنانا چاہتے ہیں تو پہلے خود محنت کریں۔ ٹیم کے مسائل ہی ان لوگوں کو آتے ہیں جو سب کچھ دوسروں سے توقع کرتے ہیں۔ میں اس لیے کہتا ہوں کہ بزنس آنرز کو ہمیشہ سیکھتے رہنا چائہے۔
سر/میم بزنس آپکا برین چائلڈ ہوتا ہے ۔ ہم نے دیکھا ہے لوگ بزنس سے اپنے بچوں سے بھی زیادہ پیار اور خیال کرتے ہیں۔ اور ایسا کرنا بھی چاہئیے۔ ایک سنگین غلطی جو 98 فیصد بزنس میں کرتے ہیں وہ سیلف ڈیویلپمینٹ پر کام نہیں کرتے۔ اگر تھوڑا بہت کر بھی لیں تو پروفیشنل سکلز اور بزنس کے فنکشنل نالج پر بالکل توجہ نہیں دیتے جبکہ بزنس کا پروڈکٹ یا سروس نالج انکے پاس بہت اچھا ہوتا ہے۔ بزنس میں پروڈکٹ یا سروس نالج صرف 25 فیصد اہمیت رکھتا ہے۔ یہ صرف بزنس کو چلا سکتا ہے جبکہ بزنس کو پر صرف فنکشنل نالج ہی لگاتا ہے۔ یہ اسے آسمان کی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے اور اسکے بغیر بزنس کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتا ہے۔ بزنس میں غیر یقینیت بھی فنکشنل نالج نا ہونے یا کم ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر آپ بزنس مائنڈ سیٹ ، بزنس لیڈرشپ، بزنس پلاننگ ، ٹیم بلڈنگ، نیٹ ورکنگ، کسٹمرز میں اضافہ کرنا، سیلز بڑھانا، مارکیٹنگ اور برینڈنگ، پارٹنشپس سے فائدہ لینا، بزنس کو سکیل اپ کرنا اور بزنس کو محفوظ بنا کر اگلی نسل تک منتقل کرنا سیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارا ” بزنس گروتھ کلب جوائن کریں”۔ آپکے قیمتی وقت کا شکریہ ۔ انشاء اللہ لائیو کورس میں آپ سے ملاقات ہو گی۔ 03064251172