فی میلز (خواتین) بزنس سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں کمال کر سکتی ہیں لیکن یہ 7 باتیں انکی ترقی کے راستے کا بہت بڑا پتھر ثابت ہوتی ہیں ۔ اسی وجہ سے زیادہ تر خواتین بزنس شروع ہی نہیں کرتیں، جو کر لیتی ہیں وہ گروتھ کے اس لیول کو نہیں چھو پاتیں جو کہ انکا حق ہے۔
آج کی تحریر بالخصوص فی خواتین کے لیے اور بالعموم میلز کے لیے ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ہم مرد حضرات ان عادات کے پہلے شکار ہیں۔ میری نظر میں ایک عورت کی ناکامی ایک پورے خاندان کی ناکامی بن جاتی ہے۔ اس لیے خواتین کی ترقی ( ویمن ایمپاورمنٹ )کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کرنا تو دور کی بات خواب بھھی دیکھنے کا حقدار نہیں۔ چئیرمین ماؤ کے مطابق” عورتیں آدھے آسمان کی مالک ہیں۔” جسکا مطلب ہے کہ آدھی آبادی تو عورتوں پر مشتمل ہے اور اگر یہ پچاس فیصد پروڈکٹو نہیں تو پھر باقی کا 50 فیصد طبقہ 100 فیصد بوجھ تلے دب جاتا ہے اور پورا معاشرہ ہی بیٹھ جاتا ہے۔ اس لیے فی میلز یہ 7 عادات تبدیل کریں کیوںکہ اسکے بغیر بزنس کر نہیں سکیں گی۔
نمبر 1 جھجک
زیادہ تر عورتوں کا مسئلہ جھجک ہے ۔ میں مارکیٹ میں جاؤں گی تو لوگ کیسے دیکھیں گے ؟
- کیا کہیں گے؟
- کیا سوچیں گے؟
- ناکام ہو گئی تو؟
انہی سوالات کے بوجھ تلے وہ ساری زندگی گزار دیتی ہے۔ ییویدوز چٹیگا بزنس کنسلٹنگ اور کوچنگ کا کامیاب بزنس کررہی ہیں۔ انکا ماننا ہے کہ آپ کو مارکیٹ میں آ کر اعتماد اور کود پر یقین کا بھر پور مظاہرہ کرنا ہو گا تبھی آپ کامیاب ہوں گی۔
کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار نا کرنا
زیادہ تر خواتین اپنے ٹیلنٹ اور سکلز کا بھر پور اور کھلے عام اظہار نہیں کر سکتیں اس میں ڈر کے ساتھ ساتھ معاشرتی پریشر ، خاندان کی بندش اور اپنی عزت نفس کا خوف ان کو یہ سب کرنے سے روک دیتا ہے۔ اسکی بڑی وجہ خواتین کے لیے مناسب ٹریننگز اور تعلیمی مائنڈ سیٹ کا دستیاب نا ہونا ہے۔ اسی مائنڈ سیٹ کو بدل کر بلیکن ایک سیاہ فام خاتون نے اپنی زندگی بدل لی۔ وہ کہتی ہیں کہ بلیک ہونے کی وجہ سے اسکا خاندان امتیازی سلوک اور جنسی تشدد کا شکار رہا اور خاص طور پر ہم خواتین تو انتہائی برے حالات کا شکار رہیں لیکن میں نے اس خوف کا بت توڑا اور آج ایک کامیاب بزنس کی مالک ہوں۔
اپنی ضروریات کو کمزوری بنا لینا
عورت فطری طور پر بہت حساس ہے اور یہ اپنی ضروریات اپنے قریب ترین رشتوں کو بتانے سے بھی گریز کرتی ہے۔ بزنس کھلے اظہار کا نام ہے۔ دوسو تیسری ساہ فام خاتون ہے جس نے اپنے اس حساس اور کوف کے بت کو توڑ کر کھلے عام اپنی ضروریات کا اظہار کرکے اعتماد کے ساتھ مارکیٹ جیت لی۔ ایک بڑا زبردست محاورہ ہے کہ ” بند منہ کو کھانا نہیں کھلایا جا سکتا”۔ بلکہ اسی طرح جو اپنی ضروریات بیان ہی نہیں کر سکتا اوہ حاصل کیسے کرے گا۔ کامیابی اور ترقی ہر انسان کی ضرورت ہے۔ یہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ لیکن زیادہ تر خواتین اپنے حساس پن کو کمزوری بنا لیتی ہیں حالانکہ یہ انکی طاقت بن سکتا ہے۔ میں کہتا ہوں جو محسوس نہیں کر سکتا وہ ترقی کر ہی نہیں سکتا۔ آئیں اسی کمزوری کو اپنی طاقت بنائیں اور کمال کر دکھائین۔
دوسروں سے موازنہ کرنا
زیادہ تر ناکام ہونے والے انسان دوسروں سے موازنہ کرنے میں اپنا وقت ضائع کر دیتے ہیں اور وہ اپنی ذات پر اس فوکس سے کام نہیں کر پاتے جس انداز سے کرنا چاہئیے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب آپ کسی دوسرے پر اپنا سارا وقت ضائع کر دیں گے تو آپکے پاس اپنی ذات کے لیے کچھ بچے گا ہی نہیں۔ خواتین چونکہ اس معاملے زیادہ رجحان رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے قریب کی کسی کامیاب خاتون کو دیکھتی ہیں یا سوشل میڈیا پر انکے سامنے سے کچھ ماڈلز گزرتے ہیں تو وہ یا تو ان جیسا بننے پر وقت ضائع کر دیتی ہیں یا پھر خود کو ناکام باور کروانے میں۔ اس طرح اصل مقصد سے انکی توجہ ہٹ جاتی ہے۔ تو آپ کو ضرورت ہے خود کلا موازنہ خود سے کرنے کی۔ آپ دیکھیں کہ کل آپ کیا تھیں؟ کیا آپ نے اپنے آپ کو کل سے بہتر کیا ہے؟ جب آپ خود سے یہ سوال کریں گی تو آپکی کامیابی کا راز آپ کو مل جائے گا۔
اپنے اصول بنائیں
انسان فطری طور پر آزاد پیدا ہوا ہے اور آزاد ہی جینا اور مرنا چاہتا ہے۔ لیکن جیسے ہی وہ معاشرے میں آنکھ کھولتا ہے تو نا چاہتے ہوئے بھی وہ دوسروں کے بنائے اصولوں پر چلنے کو آسانی سمجھتا ہے۔ خواتین کے لیے تو ہمارے جیسا معاشرہ پہلے ہی اصول بنا کر دے دیتا ہے۔ اور وہ بھی اپنے آپکو اسی ڈگر کے سپرد کر دیتی ہیں۔ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ آپ کو زندگی میں اپنے اصول بنانے بس یہ اخلاقیاقت کے معیار پر ضرور پورے اتریں۔
مس پرفیکشن نیچر
پہلے میں ہر چیز مکمل کرلوں پھر ہی کام شروع کروں گا/گی یہ مردو خواتین کی ترقی کی راہ میں یہ ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ خواتین اس معاملے زیادہ ٹال مٹول کا شکار ہو جاتی ہیں کیونکہ انکے لیے پرسنل اور سوشل مسائل کی بھر مار ہوتی ہے۔ پہلے والدین اور رشتہ داروں کی طرف سے پابندیاں پھر شادی ہوگئی سسرال کی ذمہ داریاں اور پھر بچے ہو گئے پھر سوچتی ہیں کہ بچے بڑے ہو جائیں پھر اپنے لیے کچھ سوچوں گی لیکن ایسا کچھ ہو نہیں پاتا ۔ انکی باری ہی نہیں آتی۔ بطور بزنس کوچ اور ٹرینر میرے پاس روز خواتین کے مسائل کی لمبی لسٹ ہوتی ہے۔ ان بیچاریوں کی اپنی ذات تو کب کی لاپتہ ہو چکی ہوتی ہے۔ جب ہوش آتا ہے تو پھر جسم ساتھ نہیں دیتا ہمت جواب دے جاتی ہے۔ اس لیے میرا آپکو مشورہ ہے کہ مس پرفیکٹ بننے کی بجائے اپنا کام شروع کریں ۔ چلیں زیادہ نا سہی توسیکھنے سے ہی ابتدا کریں۔ میرا یقین ہے یہ آپکو کام شروع کرنے پر ضرور آمادہ کرلے گا۔
نیٹ ورکنگ کو موثر بنانا
نیٹ ورکنگ خواتین کی بہترین ٹیلنٹ ہے۔ یہ کسی بھی انجان کو واقف کار میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی بشرطیکہ انکو اپنی اس صلاحیت کا اندازہ ہو اور درست طریقے سے استعمال کر سکیں۔ دوست، سہیلیاں اور تعلقات تو آپ روز بناتے ہیں۔ آج تجزیہ کریں کہ یہ آپکے کتنے کام کے ہیں۔ ان سے آپکو اور آپ کی ذات سے انکو کتنا فائدہ ہوا؟ یہ آپکے سامنے یا تو ایک خوفناک منظر پیش کرے گا یا پھر کوئی کوبصورت تصویر سے آپکی روح کو مسحور کر دے گا۔ کیونکہ بے کار تعلقات بوجھ ہیں یہ آپ ہوں یا کوئی بھی دوسرا ہو۔ آج سے آپ جو بھی بزنس کر نا چاہتے ہیں اس فیلڈ میں نیٹ ورکنگ شروع کریں۔ میں آپکو یقین دلاتا ہوں پہلے ہی سال میں آپ اپنے بزنس کی شروعات کر چکی ہوں گی۔
ایک سے زیادہ سکلز سیکھیں
وارن بفے کہتے ہیں کبھی بھی ساری انویسٹمینٹ کسی ایک چیز میں نا کریں۔ یہ آپکو لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی طرح میرا ذاتی تجربہ ہے کہ آپکو ملٹی ٹیلنٹڈ ہونا چاہئیے۔ میں آپکو بڑے یقین یہ سے بتا سکتا ہوں کہ آج کے دور میں جہاں سپیشلائزیشن کا چرچہ ہے آپکو پھر سے ملٹی سکلز پر جانا پڑے گا۔ آج بھی آپ دیکھ لیں ملٹی میگا سٹورز کی انکم اور ایک سپیشلائزڈ سٹور کی فٹ فال اور انکم میں کتنا فرق ہے۔ تو ایک ملٹی سکلڈ اور یونی سکلڈ میں کیوں فرق نہیں ہو گا۔ اس لیے ایک سے زیادہ سکلز سیکھیں۔ میرا مشورہ ہے ایک قلم اور کاغذ لیں اور لکھیں آپ کو آتا کیا ہےَ؟ اسکے بعد لکھیں آپکو مزید کیا سیکھنے کی ضرورت ہے؟ جو آتا ہے اسے بہتر کریں پریکٹس کریں اور جو نہیں آتا اسے سیکھنے میں جان ماریں۔
خواتین کاروبار کو صرف مردوں کا کام اور حق سمجھنا چھوڑ دیں تو بات آسانی سے بن سکتی ہے۔ آپ یہ تحریر پڑھنے کے بعد کیا سوچ رہے ہیں یہ تو کنفرم ہے کہ آپ کچھ نا کچھ ضرور کریں گے۔ میرا مشورہ ہے کچھ سیکھ کر اچھا اور فائدہ مند کریں۔ یہ آپکی زندگی ہے آپکا مقدر ہے ۔ اس مقدر سے فائدہ اٹھائیں۔ اگر آپکو بزنس پلاننگ میں دقت آرہی ہے تو آئیں ہمارے آن لائن کورسز جوائن کریں۔ مزید معلومات کے لیے03064251172